دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے رواں سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔
دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں پاکستان کا ’گلگت بلتستان‘ 20 ویں نمبر پر ہے۔
بی بی سی کے صحافیوں، اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی بصیرت کے ساتھ تیار کی گئی اس فہرست میں دنیا بھر سے پائیداری اور ماحول سے متعلق سیاحت کو ترجیح دینے والے مقامات کو شامل کیا جاتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ذمے دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں نے پاکستان کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 2023ء میں ملک کے پہلے قومی سیاحتی برانڈ ’سلام پاکستان‘ کا آغاز کر کے سیاحوں کے لیے آن لائن ویزے کی سہولت فراہم کی جس کے بعد ملک میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گلگت بلتستان، جسے ’جنت کا دروازہ‘ بھی کہا جاتا ہے، اپنی سر سبز وادیوں، قدیم جھیلوں اور برفانی آبشاروں کی وجہ سے مشہور ہے
اس خوبصورت علاقے کے منفرد اور پرکشش مقامات میں وادیٔ ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات، یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے جیسی جھیلیں شامل ہیں۔
اس علاقے کی ثقافت اور یہاں موجود قدرتی عجائبات اسے عالمی مہم جوئی کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی گلگت بلتستان کو اس سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس سے قبل برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ نے جب دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی تو اس میں بھی گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دنیا کے 25 بہترین مقامات کی فہرست گلگت بلتستان فہرست میں کے لیے
پڑھیں:
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبول اسمارٹ فونز میں سرِ فہرس رہنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی سے ون پلس نے پہلی پوزیشن چھین لی۔
مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی دوسرے اور شیاؤمی 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن پر نتھنگ فون (3 اے) لائٹ (نئی انٹری)، ویوو آئی کیو او او نیو 11 (نئی انٹری) نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔