مینوفیکچرنگ امریکا میں یا بھاری ٹیرف، بزنس لیڈرز کو ٹرمپ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے بزنس لیڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کیجیے یا پھر ٹیرف ادا کرنے کے لیے تیار رہیے۔ ٹرمپ کہتے ہیں بزنس مین جہاں چاہیں اپنی مصںوعات تیار کرواسکتے ہیں لیکن اگر وہ امریکا سے باہر قائم کمپنیوں میں اپنی مصنوعات تیار کروانا چاہتے ہیں تو پھر خمیازہ بھگتنے کے لیے بھی تیار رہیں۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں قائم ورلڈ اکنامک فورم کے تحت بزنس لیڈرز سے اپنے ورچوئل خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ ٹیرف کے ذریعے ہی مشکلات کو ٹالا جاسکتا ہے۔ اس وقت امریکا کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اُس کی سرزمین کو مینوفیکچرنگ کے حوالے سے اولیت یا ترجیح نہیں دی جارہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی قیمت نیچے لانی چاہیے کیونکہ دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کی لاگت بڑھ رہی ہے اور اس میں مرکزی کردار توانائی کی قیمت کا ہے۔ دنیا بھر میں معیشتوں کو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عام آدمی بھی توانائی کا بہت زیادہ بل ادا کر رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تیل کی قیمت قابو میں رکھی جائے اور امریکا سمیت پوری دنیا کی معیشتوں کو پنپنے کا برپور موقع دیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کو امریکا میں سرمایہ کاری کا گراف ایک ہزار ارب ڈالر تک بلند کرنا چاہیے تاکہ امریکی معیشت مستحکم ہو۔
صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے بزنس لیڈرز سے کہا کہ وہ اپنا مینوفیکچرنگ آپریشن لائیں۔ اُنہیں دنیا بھر میں سب سے کم شرح کے ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکا میں کام کرنے والے بیرونی کاروباری اداروں کو کم ٹیکسوں کے علاوہ دوسری بہت سی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بزنس لیڈرز امریکا میں دنیا بھر کے لیے
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔
Post Views: 1