گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
․مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 11 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2023 میں گڑ کی برآمدات کی مالیت 3 ملین روپے رہی تھیں۔
(جاری ہے)
اس نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران گڑ کی قومی برآمدات میں 8 ملین روپے یعنی 266سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برا مدات
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
 اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔