ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک،سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرا رت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 7 ، دیر ، پارا چنار ، مالم جبہ میں منفی 3 اور دروش میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنیکا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر لاہور میں سردی اور دھند کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ ہونے لگی۔محکمہ موسمیات کیمطابق آج درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائیگا، حد نگاہ میں بہتری کے باعث موٹرویز پر معمول کے مطابق ٹریفک جاری رہی، شہر کے اندرونی علاقوں میں بھی دھند کی شدت میں کمی نظر آئی۔محکمہ موسمیات کشہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور میں موسم سرد اور خشک ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں کے بیشتر کے مطابق رہنے کی ملک کے کی شدت رہے گا
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے لیے جاری کردہ اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اس بہتری کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی برقرار رکھی گئی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف کے نفاذ سے نہ صرف ایشیائی ممالک متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے سبب برآمدات میں کمی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سال 2026 تک مجموعی معاشی ترقی 6.2 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔یہ رپورٹ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اگرچہ علاقائی سطح پر کچھ مثبت رجحانات موجود ہیں، تاہم عالمی تجارتی ماحول اور پالیسی اقدامات آئندہ کی معاشی سمت کا تعین کریں گے۔