سندھ بلڈنگ،سرپرستوں کی ایماء پراورنگزیب کو بلڈنگ افسران پر فوقیت حاصل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ کیئے جانے والے بلڈنگ افسران پر اورنگزیب علی خان کو فوقیت حاصل ہے سرپرستوں کی ایماء پر ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی امور کے تمام معاملات طے کرنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔موصوف نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے لا پروا ہوکر کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کرا دیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم بیرون ملک منتقل کی جانے لگی ہیں۔ ناظم آباد میں نافذ اورنگزیب سسٹم بلند عمارتیں تعمیر کروانے میں سرگرم ہے ۔خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد بغیر نقشے اور منظوری غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کمزور عمارتیں پروان چڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 1بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/1اور 7/7پر بغیر نقشوں اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں خطیر رقم بٹورنے کے بعد بلڈنگ افسران جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں واضح رہے کہ بغیر نقشے بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے قریباً 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کوباعزت طریقہ سےافغانستان واپس بھیجا گیا۔
رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی، کیا اہداف حاصل ہو گئے؟
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک قریباً 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے۔
ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لےایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کابھی انتظام کیا گیا ہے۔
افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی۔
افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اب بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوگا، یہ اقدام پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان مہاجرین پناہ گزین چمن بارڈر وطن واپسی وی نیوز