قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف اسرائیلی قابض افواج نے مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری رکھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ رات 5 شہری زخمی ہوئے جب کہ ان فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں، فائرنگ اور وسیع حملے جاری رکھے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے الجلمہ فوجی چوکی سے تین زخمیوں کو ریسکیو کیا جنہیں قابض فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جنین کی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے الخروبہ محلے میں القط خاندان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی۔ جینین کیمپ میں مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مشارکہ خاندان کے گھروں کو نذر آتش کیا اور سول ڈیفنس کے عملے کو آگ بجھانے کے لیے وہاں پہنچنے سے روک دیا۔

قابض فوج نے سینکڑوں خاندانوں کو بندوق کی نوک پر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کے بعد کیمپ کے اندر شہریوں پر کرفیو نافذ کر دیا اور ایک راہداری کھول دی جس میں شہریوں کو کیمروں کے ذریعے ان کی آنکھوں اور چہرے کے فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال کرنے پر مجبور کیا گیا۔ قابض فوج کیمپ کے مغربی حصے کا بھی گھیراؤ کیا اور اس کے داخلی راستے بند کر دیے، متعدد گھروں کو منہدم کرنے اور بلڈوز کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے گردونواح کے بڑے حصوں کی بجلی منقطع کر دی، جس کے باعث جنین کے سرکاری ہسپتالوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ واضح رہے کہ چار سے پہلے سے شروع ہونے والی صیہونی جارحیت میں اب تک جنین میں 12 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض فوج نے اور اس کے کیمپ کے

پڑھیں:

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور

سٹی42: بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں سرگرم افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے انعامی مراعات دینے کی سفارشات منظور کر لی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے تحت بجلی چوری روکنے اور واجبات کی ریکوری کرنے والے افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔

ریکوری کے اہداف حاصل کرنے والے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کو 10 فیصد انعامی حصہ ملے گا، جبکہ ریونیو سٹاف اور پولیس اہلکاروں کے لیے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

محکمہ توانائی پنجاب کے مطابق ریکوری کی رقم ضلعی کمیٹی کی نگرانی میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالے افسران کیلئے انعامی مراعات منظور
  • عالمی سطح پر اسرائیل کو ذلت اور شرمندگی کا سامنا
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • صیہونی مخالف اتحاد، انتخاب یا ضرورت!
  • صیہونی فوج قبضہ کرنے کیلئے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل
  • اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  •  امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات