ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی توقع ہے ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اضافی بیٹر کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ محمد حریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹیم میں
پڑھیں:
افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔