دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں کتنی پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 115 ممالک کی 2 ہزار بہترین یونیورسٹیز کی فہرست برائے سال 2024-25 جاری کردی جس میں پاکستان کی 47 جامعات بھی شامل ہیں۔ دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کے لیے ان کا تعلیمی، تحقیقی معیار اور مجموعی کارکردگی کو بین الاقوامی معیارات کی بنا پر جانچا جاتا ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی فہرست میں اس سال بھی مسلسل 9 ویں بار برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی براجمان ہے۔ پاکستان کی صرف ایک یونی ورسٹی 400 سے 500 تک کi جامعات میں جگہ بنا پائی۔
اس کے علاوہ نسٹ یونی ورسٹی، ایئر یونی ورسٹی، کیپٹل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسٹس یونی ورسٹی، سکھر آئی بی اے اور فیصل آباد کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 600 سے 800 کے درمیان کے نمبرز پر ہیں۔لمز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا نمبر 801 سے 1000 کے درمیان ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کی 12 جامعات 1001 سے 1200 کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ایشیائی ممالک میں چین کی دو جامعات نے میدان مارا ہے جب کہ ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات میں قائد اعظم یونی ورسٹی کا نمبر 121 ہے۔ اسی طرح ایشیائی ممالک کی بہترین جامعات کی فہرست میں نسٹ یونیورسٹی 152 نمبر پر ہے جب کہ کامسیٹس کا نمبر 157 ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی بہترین جامعات کی فہرست میں جامعات کی
پڑھیں:
وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرقیادت مسلم لیگ ن کے وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت مانگی ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔ اس مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
PMLN delegation headed by PM @CMShehbaz called on @AAliZardari & myself. Requested PPPs support in passing 27th amendment. Proposal includes; setting up Constitutional court, executive magistrates, transfer of judges, removal of protection of provincial share in NFC, amending…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 3, 2025انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحا سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔