Daily Ausaf:
2025-04-25@08:12:09 GMT

صارفین کی سہولت کے لیے کے الیکٹرک کا بڑا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)صارفین کی سہولت کے لیے کے۔ الیکٹرک کی جانب سے اہم اقدام سامنے آیا ، جس کا مقصد بلوں کی بروقت ادائیگی کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نادہندہ علاقوں سے ریکوری کو بہتر بنانے اور صارفین کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی بھر میں کیمپس لگائے۔

کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کے آغاز سے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں میں 40 سے زائد سہولت کیمپس منعقد کیے ہیں۔

گارڈن، بہادرآباد، نیو کراچی، شاہ فیصل، سرجانی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے یہ کیمپس بجلی سے متعلق سہولیات کی فراہمی اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

بروقت بلوں کی ادائیگی نہ صرف لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں معاون ہے بلکہ متعلقہ علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ذریعہ بھی ہے۔

اس مہم کے تحت جمعرات کے روز سائٹ انڈسٹریل ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں ایک آگاہی مارچ بھی کیا گیا، جس کی قیادت کے۔ ای کی چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا نے کی۔

مارچ کے دوران مقامی منتخب نمائندوں اور کمیونٹی لیڈرز سے ملاقاتیں کی گئیں تاکہ اس اسکیم کے فوائد اور اس کے تحت دی جانے والی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سعدیہ دادا نے کہنا تھا کہ ہمارے کیمپس کا مقصد بنیادی سہولیات کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ بروقت ادائیگیاں نہ صرف واجب الادا رقم کی وصولی میں مدد دیتی ہیں بلکہ ہمیں باور کرتیں ہیں کہ ہم ہائی لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرتے ہوئے مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت، کے۔ الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہے۔

کے الیکٹرک کے بجلی کی چوری کے خلاف اقدامات بھی غیر قانونی بجلی کے استعمال کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، اور مالی سال 25- 2024 کے آغاز سے اب تک 143,000 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں، جن کا مجموعی وزن 171,000 کلو گرام سے زائد ہے۔

کے الیکٹرک اپنے سروس ایریا میں سہ ماہی بنیادوں پر ریکوری پروفائلز کا جائزہ لیتا ہے تاکہ اعداد و شمار پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے لوڈشیڈنگ کے انتظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

ان علاقوں میں جہاں بجلی چوری کی شرح کم ہوتی ہے اور بل ریکوری میں بہتری آتی ہے، وہاں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

حالیہ جائزوں کے مطابق، اورنگی ٹاؤن، شمسی کالونی اور ایمپریس مارکیٹ جیسے علاقوں میں بہتر ریکوری کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، اس عزم کے مطابق ہے کہ ریکوری کی کارکردگی کو بجلی کی بہتر فراہمی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

کے۔الیکٹرک کمیونٹیز کو قابلِ رسائی خدمات کی فراہمی، ذمہ دارانہ بجلی کے استعمال کے فروغ، اور ایک مضبوط شراکت داری کے ذریعے ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کے۔ الیکٹرک (KE)ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور قیام پاکستان کے بعد کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی۔

سال 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے 66.

4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) کویت اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔
کمپنی میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد شیئرز ہیں۔بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔
مزیدپڑھیں:سیما حیدر کے بچوں کے حوالے سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہم اقدامات

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک علاقوں میں کی فراہمی بجلی کی کے لیے

پڑھیں:

دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت ملے گی، وزارت خزانہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی صورت میں صرف تنخواہ یا پنشن میں سے کسی ایک کی سہولت دی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے آفس میمورنڈم کے مطابق اگر وفاقی حکومت کا کوئی ریٹائرڈ سرکاری ملازم 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ ریگولر یا کنٹریکٹ بنیاد پر ملازمت حاصل کرتا ہے تو وہ صرف پینشن یا تنخواہ میں سے ایک چیز کا ہی حقدار ہوگا۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

وزارتِ خزانہ نے یہ فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ تقرری کی صورت میں ملازمین کو واضح آپشن دیا جائے گا کہ وہ پینشن لیں گے یا نئی ملازمت کی تنخواہ۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
  • کے۔ الیکٹرک کوEPIC 2025 کیلئے250 سے زائد درخواستیں موصول
  • دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت ملے گی، وزارت خزانہ
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کیلیے سرمایہ کاری؛ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل
  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے ملے گی شرائط کیا ہیں؟