عمران خان کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبر جھوٹ ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات سے انکار کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔ شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ پیکا ایکٹ پر اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کل سب چینلز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملنے سے اور آنے سے منع کردیا، جو خبر جھوٹ ہے اس پر میرا کوئی موقف لینا بھی گوارا نہیں کیا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ میں تنہا ہی بہتر ہوں عزت نفس سے زیادہ مجھے کچھ عزیر نہیں ہے، ایسی باتیں پھیلانے سے میرے لوگوں کے دل میں میل پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خان سے ملنے پہلے بھی نہیں دیا جاتا تھا اب بھی نہیں دیا گیا، جعلی خبریں میرے خلاف دی گئیں، میں میڈیا سے پندرہ دن دور رہوں گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت بھی نہیں دیا نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پاکستان آنے کی تصدیق
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آرہے ہیں۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔
وکلا نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد اور ان کے قیام کی تفصیلات فوری نہیں بتا سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی والد سے ملاقات آئینی حق ہے، ہم چاہتے ہیں بیٹوں کی ملاقات میں کوئی قانونی رکاوٹ نا ہو، ہائی کورٹ سے ملاقات کی اجازت کی پٹیشن کسی بھی وقت دائر ہوسکتی ہے۔
Post Views: 1