مسجد الحرام میں افطارکرانے کے خواہشمندوں کے لیے ضوابط جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں افطاری دسترخوان کے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں فلاحی تنظیموں اور انفرادی طور پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجازتکے بغیر افطار دسترخوان نہیں لگایا جاسکتا۔ دسترخوان لگانے والوں کو ادارہ امورحرمین نے ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کے مطابق افطار فراہم کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسجد الحرام
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔