صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دو ستون ہیں،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ٹنڈو آدم (پ ر) اسرائیل یہودی ملک ہے اور یہودی کبھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے،جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل نے توڑا ہے جس پر عالم اسلام کو احتجاج کرنا ہوگا،مسلمان توہین صحابہ کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دوستون ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یوم وفات امیر معاویہ اور یکجہتی فلسطین منایا گیا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، محافظین ختم نبوت پاکستان کے مولانا جہانزیب بیہن،شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت کے ذوالفقار نقشبندی، سیدبدرشاہ، حافظ میر اسامہ سموںاور دیگر نے ملک کی مختلف مساجد کے اندر جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک یہودی ملک ہے اور یہودی کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے اس کا ثبوت قرآن میں قرآن میں اللہ نے کہا کہ یہودی اور نصرانی کبھی بھی مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے اور انہیں اپنا دوست سمجھو بھی نہیں قرآن نے کہا کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہو سکتے ہیں لیکن مسلمانوں کے نہیں،اسرائیل نے امن معاہدے کو توڑا اور اسرائیل نے ہی امن معاہدہ جنگ بندی کے معاہدے کر کے اور پھر فلسطین پر بمباری کر کے خود کو عالمی مجرم ثابت کیا ہے۔مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ اسرائیل سے عالم اسلام اور تمام جمہوری ممالک اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں انہوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرے اور اسرائیل سے فلسطین کو آزادی دلوائی جا ئے۔دریں اثنا 22 رجب یوم وفات امیر معاویہؓ کے حوالے سے خطبا نے اپنے خطاب میں کہا کہ توہین صحابہ کسی صورت میں قبول نہیں صحابہ کی عظمت قرآن میں مسلم صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دو ستون ہیں۔مفتی طاہر مکی نے مطالبہ کیا کہ توہین صحابہ بل پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے 22 رجب کو جہاں پر بھی امیر معاویہؓ کی توہین ہوئی ہے مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلمانوں کے ہو سکتے
پڑھیں:
جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان خواجہ آصف رفال