بھارتی ساختہ موبائل ، ڈیوائسز سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار، کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے ، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے ، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹڈ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکے ذریعے کی جاسکتی ہے ۔کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں خریداری کے وقت ڈیوائسزکی سیل چیک کرنے ،آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنے اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کااستعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کابینہ ڈویژن کے ذریعے
پڑھیں:
ایف بی آر نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3٪، لیٹ فائلرز پر 5٪، نان فائلرز پر 7٪ ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔
فی الحال جائیداد پر CGT، CVT، ایڈوانس ٹیکس اور 7E ٹیکسز عائد ہیں، ڈیمڈ رینٹل انکم پر 20٪ ٹیکس، 2.5 کروڑ سے زائد جائیدادوں پر لاگو ہیں۔