پڈعیدن: سینئر صحافی محمد سومر کیریو کینسر میں مبتلا، مسیحا کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) بھریاسٹی پریس کلب کے بانی ممبر اور سینئر صحافی محمد سومر کیریو گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا ہو کر بے یارو مدد گار بستر پر زندگی اور موت کی کشمش میں کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں، 60 سالہ سینئر صحافی کے مطابق اپنی تمام جمع پونجی علاج پر لگا چکا ہوں، بھریاسٹی پریس کلب کے صحافیوں رانا عبدالستار راجپوت، علی حیدر عباسی، مجید کیریو، رانا شیر محمد راجپوت، ایم ندیم منگی، آفتاب احمد سمیت دیگر نے حکومت سندھ، محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن، انفار میشن وزیر عطاء اللہ تارڑ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد سومر کیریو کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا اور ان کی مالی مدد کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئی ہیں، ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجکر 15 منٹ پر پی ایچ اے سوسائٹی اسلام آباد میں مسجد الرحمٰن میں ادا کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد انتقال پی ایچ اے سینیئر صحافی عمر چیمہ نماز جنازہ والدہ