پی اے سی کی چیئرمین شپPTIکیلئے بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (طارق محمودسمیر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کر لیا گیا، اس سے پہلےشیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے تجویزکیا گیا تھا لیکن شیخ وقاص اکرم نے چونکہ پولیس سے بچنے کے لئے پشاورمیں ڈیرے ڈال لیے ہیں جس پر ان کی جگہ جنیداکبرخان کا نام دیاگیا جس کی حکومتی ارکان نے بھی تائیدکی، یاد رہے کہ جنید اکبر خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مخالف دھڑے سے سمجھے جاتے ہیں، علی امین گنڈا پور نے ان کو ماضی میں کمیٹیوں سے نکالا تھا اور ان کی جگہ شوکت خٹک کو شامل کیا تھا، تجزیہ نگاروں کے مطابق جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی بنوانے کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ گنڈا پور سے ناراض ہیں، یقیناً پی اے سی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس کمیٹی کا کردار احتساب کے فریم ورک کے لحاظ سے اہم ہے، جو عوامی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کام کرتی ہے، قومی اسمبلی کے اندر ایک قانون ساز ادارے کے طور پر کام کرتے ہوئے اس کمیٹی کا بنیادی مقصد تمام عوامی اداروں اور آئینی اداروں میں شفافیت اور جواب دہی کو برقرار رکھنا ہے۔ اپنے کاموں کے ذریعے، پی اے سی کا مقصد ان اداروں کی واضح اور جواب دہ نمائندگی پیش کرنا، مالی سالمیت اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینا ہوتاہے،اب پی ٹی آئی کے رکن ہی اپنی جماعت کے پانچ سالہ دورحکومت کاآڈٹ کریں گے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی ایک طرف حکومت سے مل بیٹھنے کوتیارنہیں اوراس نے مذاکرات بھی ختم کردینے کااعلان کردیادوسری جانب اس نے حکومت کی حمایت سے پی اے سی کی چیئرمین شپ حاصل کرلی جوبظاہردہرامعیارہے،ادھرپیکاایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی بھی تحفظات کااظہارکررہی ہے حالانکہ قومی اسمبلی اس پیکاایکٹ کی ترمیم کے لیے اس نے حکومت کا ساتھ دیاچنانچہ یہ صورت حال پیپلزپارٹی کی دوغلی سیاست کوظاہررہی ہے اور یہ جماعت ایسی سیاست سے عوام کودھوکانہیں دے سکتی اگر پیپلزپارٹی کوصحیح معنوں میں پیکاایکٹ پر جائزتحفظات ہیںتووہ پارلیمان سے منظورسے پہلے حکومت کوان ترامیم میں تبدیلی کی تجاویزدیتی اورقومی اسمبلی سے منظوری میں اسے حکومت کا ساتھ نہیں دیناچاہئے تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
اسلام آباد:ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ڈگری عطاء کرنے والا ادارہ)نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، تمام امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ میں یکساں مواقع فراہم کیے گئے ، نتائج مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو 77 اہل امیدواروں کی بھرتی کی سفارش بھجوائی جائے گی ۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے کنٹرولر امتحانات ندیم سجاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم آر سسٹمز اور شفاف پالیسیوں کے تحت بھرتی کے عمل کو مکمل کرتی ہے ۔
ایچ ایس اے نے اپنی شفافیت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر تے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ ندیم سجاد کیانی نے بتایا کہ امیدواروں کے لئے اس سکریننگ کا عمل عالمی معیارات کے مطابق انجام دیا گیا جس میں جدید اسسمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تا کہ کسی بھی قسم کی غلطی یا بدعنوانی کا امکان ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ او ایم آر سسٹمز کے ذریعے نہ صرف تحریری امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا بلکہ امیدواروں کی حقیقی صلاحیتوں کا بھی مؤثر انداز میں جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر موزوں امیدواروں کا انتخاب یقینی بنانا ہے تاکہ صحت عامہ کے منصوبوں میں قابل اور ہنر مند افراد کو شامل کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات ایچ ایس اے ڈاکٹر خالد اقبال ملک کی سربراہی میں شعبہ امتحانات کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے صحت مراکز ،ہسپتالوں ، ڈسنسریوں اور میڈیکل سینٹرز میں سینئر میڈیکل آفیسر /پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ،گائناگالوجسٹ ، میڈیکل آفیسر (میل)، میڈیکل آفیسر (فی میل) ، ڈینٹئل سرجن ، فارما کوویجیلنس آفیسرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن / پراجیکٹ مانیٹر آفیسر، ویب مینجر ، ڈائیور ، ڈسپیچ رائڈر ، وارڈ سرونٹ ، آیا ، وویمن میڈیکل آفیسر ، میڈیکل آفیسر ،ایمبولنیس ڈرائیور اور وارڈ بوائے کی 77 آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے اپلائی کیے گئے امیدواروں میں سے 7 ہزار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کا سکریننگ ٹیسٹ دو دنوں میں مکمل کیا گیا ۔