کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق، مقدمہ درج نہ ہو سکا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک شخص تاحال زخمی ہے، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
حکام نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے ملزم کی شناخت نہیں کی جا رہی، متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ افراد نے مقدمہ درج نہ کرایا تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شادی کی تقریب
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔