Daily Ausaf:
2025-09-18@17:31:15 GMT

القادر ٹرسٹ کیس، مفرور ملزمان کا معمہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

القادر ٹرسٹ کیس کے معاملے میں مزید پیچ و خم متوقع ہیں۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئے مراحل کا آغاز ہوا ہے۔ اس فیصلے پر حکومتی ترجمان دھواں دار بیانات داغ کر تحریک انصاف کے خلاف دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ بلاشبہ بدعنوانی کے جرم میں طویل سزائے قید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پارسائی کے دعوئوں کو دھچکا لگایا ہے۔ تحریک انصاف نے فیصلے کو یکسر مسترد کر کے سارے معاملے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ چند روز میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ تحریک انصاف کو ایک طویل قانونی جنگ لڑنی پڑے گی۔ یہ پہلو توجہ طلب ہے کہ مقدمے کے چند اہم کردار بیرون ملک مقیم ہیں۔ عدالت نے انہیں مفرور قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم ایک صاحب گاہے بگاہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رونما ہوتے رہتے ہیں۔ یہ موصوف تحریک انصاف کے دور حکومت میں احتساب امور کے کرتا دھرتا رہے۔ سیاسی مخالفین پر کرپشن کے الزامات دھرنے کے علاوہ لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لانے کے دعوے کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا ۔ لوٹے ہوئے ملکی اثاثوں کی بحالی کا ایک یونٹ ان کے ماتحت متحرک تھا ۔
میڈیا پر بلند بانگ دعوئوں اور بھڑکیلے بیانات کے برعکس موصوف کی مجموعی عملی کارکردگی غیرتسلی بخش رہی۔ ناقص کارکردگی کی بنا پر ہی سابق وزیر اعظم نے حکومت کے آخری مہینوں میں انہیں احتساب امور کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا ۔ یہ معاملہ اہم ہے کہ جس ایک سو نوے ملین پاونڈ رقم کی برطانیہ سے پاکستان منتقلی سے القادر ٹرسٹ کیس نے جنم لیا اس میں ان صاحب کا کردار نہایت مشکوک اور تعجب خیز ہے۔ شنید ہے کہ حکومت برطانیہ اور معروف ہائوسنگ سکیم نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سے رقم کی پاکستان منتقلی کے معاملات حکومت پاکستان کی جانب سے مرزا شہزاد اکبر طے کرتے رہے۔ یہ معاملہ اب سابق وزیر اعظم کے لئے ایک پھندا بن چکا ہے۔ انہیں اہلیہ سمیت بالترتیب چودہ اور سات سال مدت کی سزائے قید مل چکی ہے۔ البتہ مبینہ بدعنوانی کا مرکزی کردار لندن میں مقیم ہے اور ہر روز تحریک انصاف کے حامیوں کو فرسودہ نظام کے خلاف انقلاب بپا کرنے کی ہلہ شیری دیتا رہتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر دوسروں کے بچوں کو انقلاب کے لئے اکسانے والے موصوف پاکستان آکر اپنی اور اپنے قائد کی بے گناہی ثابت کرنے کی ہمت نہیں دکھا رہے۔ ایک اور اہم کردار زلفی بخاری بھی لندن میں بے حد متحرک ہے۔ القادر ٹرسٹ کو جب نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے اراضی منتقل کی گئی تو یہ صاحب بھی ٹرسٹی تھے۔ گو یہ بعد میں ٹرسٹ کا حصہ نہیں رہے لیکن معاملے کی تفتیش میں ان کا موقف نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ موصوف بھی غیر ملکی پارلیمان میں اپنی جماعت کا موقف پیش کرنے میں تو بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں لیکن القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیش کا حصہ بن کر اپنی اور سابق وزیراعظم کی بے گناہی ثابت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ۔ اس مقدمے کا ایک اور کردار فرحت شہزادی عرف فر ح گوگی صاحبہ ہیں ۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق ٹرسٹ کو زمین کی منتقلی ان کے ذریعے ہوئی۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ نہایت قریبی تعلقات کی وجہ سے بعض دیگر امور میں بھی فر ح گوگی صاحبہ الزامات کی زد میں رہی ہیں۔ یہ محترمہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے آس پاس ہی بیرون ملک روانہ ہو گئی تھیں ۔اس مقد مہ میں سب سے اہم کردار نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے ناطے برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی نظر میں آئے ۔غیر قانونی ترسیل زر کے الزام سے بچنے کے لیے یہ رقم واپس پاکستان منتقل کی گئی ۔شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے تمام معاملات نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سے ہی طے کئے۔جو معاہدہ بند لفافے کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظور کروایا گیا یہ اس کے مندرجات سے بھی واقف ہیں ۔القادر ٹرسٹ کو اراضی کی منتقلی کے لیے جو خرید و فروخت اور دستاویزی تقاضے پورے کیے گئے یہ ان سے بھی واقف ہیں۔مبینہ طور پر 460 ارب روپے کی جرمانے کی ادائیگی کی مدد میں 190 ملین پائونڈ کی ایڈجسٹمنٹ نجی ہائوسنگ سوسائٹی مالکان کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ۔انہی کی جانب سے سابق خاتون اول کو بیش قیمت تحائف دینے کے الزامات کی گونج تحریک انصاف کی سیاسی ساکھ پر ایک داغ بن کر رہ گئی ہے ۔ان کے واضح بیانات سے اس معاملے پہ چھائی گرد صاف ہو سکتی ہے اور حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو سکتی ہے ۔یہ صاحبان بھی اس وقت ملک سے باہر ہیں اور نئے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے بیرون ملک منصوبوں کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ مستقبل کی سرمایہ کاری قانون کی نظر میں منی لانڈرنگ کی زمرے میں شمار ہو سکتی ہے ۔حیرت انگیز طور پہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان بھی پاکستانی عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر اپنی صاف دامنی ثابت کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی بے گناہی کے دعوئوں کے ساتھ بلیک میلنگ کی شکایت کر رہے ہیں ۔ غور کیا جائے تو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں جبکہ مقدمے سے جڑے دیگر اہم کردار ملک سے فرار ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت اپنے سیاسی حریف کی جماعت کو زچ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی۔ بہتر ہوگا کہ مقدمے کے اہم کردار ملکی عدلیہ پر اعتماد کرتے ہوئے تفتیش میں شامل ہو کر اپنی صاف دامنی ثابت کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس تحریک انصاف کی جانب سے اہم کردار کر اپنی ہو سکتی رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر آج مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ثابت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، ایک ملک پر جارحیت دونوں کے خلاف تصور ہوگی

یہ سنگِ میل اور سب سے بڑا انقلابی معاہدہ اپنی اہمیت کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے سربراہان نے سائن کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اب پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سعودی عرب کا شراکت دار منتخب کیا تاکہ مقدس مقامات کے دفاع میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو۔

موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے۔ تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے

اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس طرح یہ معاہدہ ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرتا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مشترکہ فوجی تربیت، کثیر الجہتی مشقوں اور دفاعی صنعتی تعاون کے ذریعے ظاہر ہوتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے

یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی خدمت کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکیورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

مشترکہ دفاع سے مراد ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی خطرے سے مشترکہ نمٹیں گے اور اپنے دفاع کے لیے ایک ملک کی طاقت دوسرے ملک کے دفاع کے لیے موجود ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف پاکستان دفاعی معاہدہ سعودی عرب فیلڈ مارشل عاصم منیر کلیدی کردار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کردار ادا کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیاں (2)