محسن نقوی کی یو ایس چیمبر آف کامرس آمد,امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، امریکا پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پْرکشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجراء میں بہتری لائی گئی ہے۔ وزیرِ داخلہ نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس کونسل محسن نقوی نے سرمایہ کاری
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔