سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہےایک ویڈیو پیغام  میں نئے سال کی مبارک باد دی۔ہفتہ کے روز  انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔

دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی  میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ انتونیو گوتریس نے  دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے  ہم امید اور عزم کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کریں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں ۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں  اس نئے سال  میں   صحت، خوشی، خوشحالی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور   کثیرالجہتی ، عالمی تعاون  اور اقوام متحدہ کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ نئے سال

پڑھیں:

سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے،وہ 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل رہے،وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے،ان کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اورتدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔

انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، بات چیت سے مسائل حل کریں، اقوام متحدہ
  • پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ