لاہور:صوبائی وزیرصنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ(ق) برطانیہ کے صدرسیدرضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور برطانیہ میں پارٹی کے تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر چودھری شافع حسین نے سیدرضوان ہاشمی کو بورڈآف انوسٹمنٹ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا،وہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاکستان میں کاروبارکے مواقع اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں آگاہی فراہم کریں گے۔سید رضوان ہاشمی نے چودھری شافع حسین کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاءاللہ قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پلیٹ فارم پر اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کی آگاہی بارے اقدامات اٹھائیں گے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چودھری شافع

پڑھیں:

نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف  نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق   میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں: طلال چودھری
  • کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے
  • آپ ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے ماریں، اتحاد ایسے نہیں چلتے: فیصل کنڈی 
  • نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی