Daily Ausaf:
2025-11-03@14:50:51 GMT

چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں چینی اوسط چار روپے 14 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 145 روپے 50 پیسے فی کلو پرپہنچ گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔سرکاری سطح پر ملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ امیشاپٹیل نے عمران عباس سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں چینی کی قیمت میں چینی کی ملک میں

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ