پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی روز میں 20 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں انتہائی محدود اوورز میں ہی حریف ٹیمیں اپنی پوری 20 وکٹیں گنوا بیھٹیں، اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر بولرز کا غلبہ بھی کھل کر سامنے آیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی دونوں ٹیموں کے بلے باز بولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، یہ ٹیسٹ میچ ایک ہی روز میں دونوں ٹیموں کی تیزی سے وکٹیں گرنے کا ناقابل فراموش منظر بن گیا۔
میچ کے آغاز میں ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستان کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے صرف 154 رنز پر تمام 10 وکٹیں گنوا دیں۔
پہلے دن وکٹوں کے ڈرامائی انداز میں گرنے کے باعث انہی دونوں حریفوں کے درمیان پہلے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے دن کم ترین اوورز میں 20 وکٹیں گرنے کے قائم کردہ ریکارڈ کے قریب پہنچا دیا ہے، جہاں پہلے ٹیسٹ میچ میں دو روز میں ہی 19 وکٹیں گر چکی تھیں، اس میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2004 کے سنسنی خیز ملتان ٹیسٹ میچ میں کم ترین گیندیں کھیل کر زیادہ سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان اس ٹیسٹ میچ میں دوسرے روم کے کھیل میں 18 وکٹیں گر گئی تھیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اسی پچ پر پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے اسپنر نعمان علی کی شاندار 6 وکٹوں کی بدولت کیریبین ٹیم صرف 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی، اس میں نعمان علی کی ہیٹرک بھی شامل ہے۔
پاکستان کا جواب بھی زیادہ بہتر نہیں رہا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کے اسکور سے صرف 9 رنز پیچھے رہ کر 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن اور گڈاکیش موتی نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز کا آغاز صرف 9 رنز کی معمولی برتری کے ساتھ کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپنر پاکستان تاریخ ٹیسٹ کرکٹ جومیل ساجد خان عالمی ریکارڈ گڈاکیش موتی ملتان ٹیسٹ نعمان علی نیا ہیٹرک واریکن وکٹیں وی نیوز ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تاریخ ٹیسٹ کرکٹ جومیل عالمی ریکارڈ ملتان ٹیسٹ نعمان علی نیا ہیٹرک واریکن وکٹیں وی نیوز ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میچ میں وکٹیں گرنے کے درمیان کے دوسرے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔