بشریٰ بی بی کا اصل ترجمان کون؟ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی، بشریٰ بی بی کی حد تک ترجمان ہیں، ان کو بشریٰ بی بی پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم مقدمات میں کوآرڈینیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی ہیں یا مسرت جمشید چیمہ؟ اس حوالے سے کیے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔ پارٹی کے اپنے عہدے ہیں۔ پارٹی کی ترجمانی پارٹی کے عہدیداران اور ترجمان ہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مشعال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا
ان کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی، بشریٰ بی بی کی حد تک ترجمان ہیں، ان کو بشریٰ بی بی پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم مقدمات میں کوآرڈینیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
عالیہ حمزہ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ ہماری بہت متحرک کارکن ہیں، خان صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا بڑا رول دیا جائے، اس کے لیے ہم بیٹھیں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی جو لیڈر شپ ہے، اس کے ساتھ بیٹھ کر ایک لائحہ عمل طے ہوگا جس میں عالیہ حمزہ صاحبہ کو ذمہ داری دیے جانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ بات طے ہوچکی، سلمان اکرم راجہ
شیر افضل مروت کو دیے جانے والے شوکاز نوٹس سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ میرا اس معاملے سے براہ راست تعلق نہیں ہے، شوکاز جب دیا جاتا ہے تو اس کا جواب لیکر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے، یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان اکرم راجا شیرافضل مروت مسرت چیمہ مشعال یوسفزئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا شیرافضل مروت مسرت چیمہ مشعال یوسفزئی سلمان اکرم راجا مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا ئی بی بی کی
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔