پاکستان اور بنگلہ دیش میں ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں : بنگلہ دیشی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش میں ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں : بنگلہ دیشی ہائی کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ(آئی پی ایس )پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں کامیاب طلبا تحریک کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیااس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں طلبا تحریک کی کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش میں تعلقات کانیا دور شروع ہوا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات اور ملٹری روابط میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری میں آگے جاسکتے ہیں ۔پاکستان مصنوعات خصوصا چینی ،لائیوسٹاک اور کاٹن میں کے لئے ہمارے ملک میں وسیع مواقع ہیں ۔اسی طرح بنگلہ دیش کی اشیا کے لئے بھی پاکستان بڑی مارکیٹ بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد دونوں ممالک براہ راست فضائی راستے سے منسلک ہوجائیں گے ۔ جس سے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کاروبار،سیاحت اور ثقافت کے نئے باب کھلیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ کابل تا بنگلا دیش جی ٹی روڈ کے ساتھ ریلوے ٹریک میراخواب ہے تاکہ خطے کے افراد اس سے اپنی تجارت کو بڑھا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں حالیہ ا نقلاب کے بعد میڈیا آزاد ہے اور اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں دسمبر دو ہزار پچیس یا اگلے سال جنوری میں انتخابات متوقع ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات بنگلہ دیش میں بنگلا دیش میں پاکستان اور ہائی کمشنر
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔