مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چائے کی امپورٹ میں نمایاں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر مہنگائی کے باعث قوت خرید متاثر ہونے سے پاکستانیوں نے اپنی سب سے پسندیدہ مشروب چائے کا استعمال بھی کم کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چائے کی امپورٹ میں ساڑھے 6 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ دسمبر 2024 میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں چائے کی امپورٹ میں 7 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔
چائے کی ملکی امپورٹ میں دسمبر 2024 کے دوران 7.05 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ دسمبر 2024 میں چائے کا حجم 15.6 ارب روپے تک کم ہوگیا، جبکہ دسمبر 2023 میں چائے کی امپورٹ کی مالیت 16.7 ارب روپے رہی تھی۔
(جاری ہے)
اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چائے کی قومی امپورٹ میں 1.1 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی امپورٹ میں سالانہ 6.67 فیصد کمی کی گئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے چائے کی امپورٹ کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چائے کی امپورٹ میں کے دوران میں چائے
پڑھیں:
بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کے جانی نقصان کا سب کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے، ہماری مسلح افواج اور بہادر عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، ہم ہر بار چائے نہیں پلائیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ انڈیا کا یہ پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، جھوٹ کی بنیاد پر کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔