ایف بی ایریا میں گھرکی دہلیز پرڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا منظر ریکارڈ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ،جوہرآباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 15 رائل سویٹس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ معیز ولد عبدالحفیظ جاںبحق ہوگیا۔ جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر تے ہوئے نکلا ۔اسی دورن اس کے عقب سے موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو آ گئے جنہوں نے پینٹ، شرٹ اورجیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی، موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور وہ شہری معیز کے قریب اتر کر اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھینتے ہوئے نظر آیا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ڈاکو اسلحہ تانے کھڑا رہا ۔ڈکیتی کے دوران شہری موبائل فون چھیننے والے ڈاکو سے گتھم گتھا ہو گیا ، اسلحہ بردار ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پیچھے کی جانب لے کر جاتا ہے اور شہری پر گولی چلا دیتا ہے شہر ی معیز گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر جاتا ہے۔، مقتول معیز کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔بعدازاںملزمان فرارہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل کی دہلیز پر
پڑھیں:
کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
کراچی:تین ہٹی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس نے تین ہٹی مزر کے قریب ہونے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او جمشید کوارٹرزانصر بٹ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی ہونے والے 35 سالہ امین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گوت خان کو گرفتار کر کے منی ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سامان بھی لدا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔