Jang News:
2025-07-05@02:59:22 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

فائل فوٹو

لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے: پولیس کا دعویٰ

---فائل فوٹو

لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔

پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔

ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 61 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کی انتھک محنت، سفارشی کلچر کے خاتمے اور وسائل کے مؤثر استعمال سے جرائم میں کمی ممکن ہوئی، سیف سٹیز اتھارٹی نے بھی جرائم کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم میں کمی کے مستند ڈیٹا کی بدولت لاہور میں امن و امان کی اچھی صورتحال کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ : ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری
  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • 5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے: پولیس کا دعویٰ
  • کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • سی سی ڈی اہلکاروں سے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • کراچی: دو مختلف پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، درخشاں پولیس مقابلے میں زخمی ملزم جناح اسپتال سے گرفتار