بانی پی ٹی آئی سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلیے پارٹی رہنماؤں کو حکم جاری کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے،بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا،بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر پنجاب بنانے کا حکم دے دیا،عالیہ حمزہ کو پنجاب کو موبائلز کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تیاری بھی شروع کردی اور واضح کیا کہ میں ایک ایک بندے کو نوٹ کررہا ہوں،اس دفعہ ٹکٹیں خود دونگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے اور اس کی عمارت کو جاوید میاں کی ملکیت ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ علاقہ مکینوں کے تحفظات کے بعد عدالتی تفصیلات بھی منگوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر اسکولز بشیر عباسی نے اسکول خالی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمارت خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، محکمہ کی جانب سے ایسے خطوط معمول کی بات ہیں۔