جنرل ساحر کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف، چیف آف سٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں جیو سٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اٹلی کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔
ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔
مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔