Islam Times:
2025-08-08@19:57:40 GMT

پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی

میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے پر ہوئے ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کے پرامن حالات دگرگوں کرنے کی ایک سازش شروع ہو چکی ہے، استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے، اب جی بی کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ شرپسند اس طرح کے فسادیوں کو سامنے لا کر اپپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے فسادیوں کو فوری لگام دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید علی رضوی پرامن حالات

پڑھیں:

22 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا نادان دوستوں نے کام خراب کیا، مشاہد حسین

اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا تھا کہ 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی ہو جائے گی لیکن کچھ لوگوں نے کہا کہ کورٹ سے کیا رہائی اور ان سے کیا بات کرنی ، ہم دس لاکھ لوگ لائیں گے  اور سیدھاٹکرائیں گے، 26 نومبر کو جو کچھ کیا وہ آپ کے سامنے ہے  ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ  آپ کی کچھ اپنی غلطیاں بھی ہو تی ہیں اور حکمت عملی بھی ہوتی ہے ، ایک موقع ملا تھا اور سب کچھ پلیٹ میں مل رہا تھا جس میں رہائی اور ریلیف دونوں شامل تھا وہ لے لینے چاہیے تھے ، عمران خان آج بھی پاکستان میں سب سے زیادہ پاپولر لیڈر ہیں، جتنی دیر مقبولیت ہو اور جتنی دیر دم ہو تو موقع خود ہی بن جاتاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل
  • زائرین اربعین مسئلہ، علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومتی وفد سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
  • راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف
  • نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ  پرامن استعمال کے حق  کی حفاظت کی جائے، چین
  • ’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے درمیان ملاقات جاری
  • اربعین حسینیؑ مارچ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایم ڈبلیو ایم
  • زائرین اربعین مارچ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایم ڈبلیو ایم
  • 22 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا نادان دوستوں نے کام خراب کیا، مشاہد حسین