اپنی چھت اپنا گھر سکیم، 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہوگا، چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کو مواقع سے بھرپور سرزمین قرار دیا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو تباہ وبرباد کردیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کی ہے، عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کیلئے کبھی چھٹی نہیں کی، میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ میرافرض ہے، جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی، باقی باتیں کرتے رہیں، 5 سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا جو اہم ابھی تک لاچکے ہیں، اس کے علاوہ مہنگائی بھی کم ہورہی ہے، پہلے قیمتوں کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچےجارہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیا کے نرخ اب بھی کم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔