ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات، مصطفیٰ کمال کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ فیصلہ ہوا تھا کہ مرکزی کابینہ ایک ہفتے میں بنے گی جو اب تک نہ بنی، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی، یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں، ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے پارٹی اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی پوچھے کہ ایم کیو ایم میں کیا عہدہ ہے تو ہم بغلیں جھانکتیں ہیں، رابطہ کمیٹی جب تحلیل ہوئی تھی تو خالد مقبول کو چیئرمین سب نے منتخب کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اُس وقت فیصلہ ہوا تھا کہ مرکزی کابینہ ایک ہفتے میں بنے گی جو اب تک نہ بنی، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی، یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں، ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کون سی پارٹی ایسی ہے جس میں صرف چیئرمین کے پاس عہدہ ہو اور کسی کے پاس نہ ہو، ہمیں پارٹی عہدے کی فکر بھی نہیں، دوسروں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ اسمبلی میں ہم اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کرسکے، اسپیکر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ پارلیمانی لیڈر کا لیٹر لے کر آؤ، ان کا کمرہ خالی ہے، الاٹ کرنا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہمارے لیے بھی بہت کچھ کرنا چاہیے تھا، ایم کیو ایم اپنے حلقوں میں فیل ہوئی تو اس کا فائدہ اجتماعی مخالفین کو ہوگا، کراچی میں بلدیاتی حکومت نظر نہیں آرہی، بلدیاتی نظام نہیں، یہ لوگ فیل ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی کابینہ ایم کیو ایم کمال نے کہا خالد مقبول نے کہا کہ بنے گی
پڑھیں:
بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر کار ڈیلر کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے میں، سول اسپتال کے قریب وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی ولد میر محمد کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کمال خاصخیلی کو 30 ماہ قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا۔