Islam Times:
2025-11-18@20:28:15 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گھنٹوں کے دوران

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی  ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی  کے  ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور  پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے  پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی  گئی۔

شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے  عوام کے لئے  ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ  بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال  مزید پانچ سو بسیں لانے  ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ  حکام کو نئے روٹس کے  حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین  اور طالبات کو  اسکوٹیز چلانے کی تربیت  دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے، یلو لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے، حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جلد از جلد مکمل  کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ یلو لائن بی آر ٹی  کے ترقیاتی  کام میں تیزی لائی جائے،  ڈیپوز  کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کہا کہ تاج حیدر پل  کے دوسرے حصے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، تاج حیدر پل  پر دو طرفہ ٹریفک آج سے چلائی جارہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو  لائن بی آر ٹی میں حائل یوٹلٹیز کی  منتقلی   جلد یقینی بنائی جائے، تاکہ کام کی رفتار  متاثر نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ 
  • کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر  ڈینگی کو شکست دے دی
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • دہلی کی آلودہ و زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی 500 کے پار
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان