پاک بحریہ کی 9 ویں امن مشق 7 سے 11 فروری تک ہو گی:آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی، نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں ہونا خاص بات ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق امن مشق 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی، مشق کے دوران پاک میرینز اور سپیشل سروس گروپ (نیوی) کاو¿نٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے، سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔
امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلیٰ ترین غیر ملکی و ملکی شخصیات کریں گی۔
واضح رہے کہ امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی
آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی، امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔
آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امن ڈائیلاگ ڈائیلاگ میں آئی ایس پی
پڑھیں:
پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم اور تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی نام پر رجسٹرڈ سمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اپنی شناخت پر جاری شدہ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر موجود سم کسی بھی غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے۔
صارفین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری یہ چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں فعال ہیں،اس معلومات کیلئے صارفین cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اگر شناختی کارڈ پر کوئی نامعلوم یا بلا ضرورت سم نظر آئے تو اسے فوری طور پر بلاک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محفوظ خریداری اور بائیو میٹرک کا احتیاطی استعمال
پی ٹی اے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی سم کی خریداری کے لیے ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی انتخاب کریں اور اس بات کی مکمل تصدیق کریں کہ آپ کی اجازت یا علم کے بغیر کوئی بھی سم رجسٹر نہ کی جا رہی ہو۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اس سے قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا جا چکا ہے کہ مفت سم کا لالچ دے کر بائیو میٹرک تصدیق کروانے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔
ایسے دھوکے باز آپ کی بائیو میٹرک کا غلط استعمال کر کے آپ کی معلومات پر کوئی اور سم بھی جاری کروا سکتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اصل صارف کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔