برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی: برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے آج پاکستان پہنچے گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کےلیے آج رات پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس (طیاروں کے محفوظ پروازوں کی جانچ)، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کی زیر صدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دے گی۔
پیرس/ لندن پاکستان انٹرنیشنل ائر لا ئن ’’ پی آئی.
کراچی سے ذرائع کے مطابق 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر تمام پاکستانی ایئر لائنز پر 2020 سے لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے برطانوی ٹیم کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن ملازمین کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے پاکستانی ایئر لائنز کو مارچ میں برطانیہ کیلئے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم پروازوں کی
پڑھیں:
حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، حاکان فدان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ حاکان فدان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، وزرائے خارجہ باضابطہ بات چیت اور مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ کی دیگر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔