پشاور ائیرپورٹ : رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پشاور:سال 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاورائیرپورٹ سے رپورٹ ہو ا ہے ،دبئی سے آنے والے 35سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر صحت خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) احتشام علی نے کہا ہےکہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں، جس نےمنکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔
مشیر صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاورائیرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوزکو کنٹیکٹ ٹریسنگ کیلئے مطلع کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عوام سے التماس سے سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے محتاط رہیں۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ سال نومبر منکی پاکس یا ایم پاکس سے بچا ؤ کے لیے دوسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
---فائل فوٹوصوبۂ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں، 2025ء کے ابتدائی سات ماہ میں اب تک 15 خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق مردان میں 6، پشاور میں 5، چارسدہ میں 3 اور ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔
اس سے متعلق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں پر تشدد کے بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 کیسز مختلف اضلاع میں درج کیے گئے ہیں، پشاور میں 6، چارسدہ میں 3، مردان میں 2 اور نوشہرہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا۔
صوابی میں ایک خواجہ سرا کی خودکشی کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے، جسے مبینہ طور پر مسلسل ہراسانی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے خلاف ناقابلِ قبول رویوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔