پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(جسارت نیوز)پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکورٹی گارڈ ہے اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار میں موجود خاتون اور مرد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کا شکار کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹریفک حادثات میں معمرشخص سمیت 4افراد جان کی بازی ہارگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی کے قریب2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے 55 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد عیسیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر 17 سالہ سہیل ولد عبدالرشید بھی زخمی ہوا۔ کلفٹن بلاک 2 کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے ہوئی۔ جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ متوفی کی شناخت 60سالہ میشال خان ولد فقیر اللہ کے نا م سے ہوئی۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی ساحل سمندر سے ایک 55سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، متوفی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈرگ روڈ ریلوے تھانے کی حدود کالا بورڈ ملیر ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں اکر 70 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔