دنیا میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلیے جدید تعلیم کا ہو نا ضروری ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سبی(آئی این پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم و انرجی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لیئے جدید تعلیم وہنر کا ہو نا بیحد ضروری ہے وہی ملک وقوم ترقی کرتی ہے جنہوں نے اپنا وقت علم وہنر حاصل کرنے میں استعمال کیا بلوچستان پولیس فاأنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی شہداء کی بچیوں کو علم وہنر کی تعلیم دیکر ان کو تعلیم و ہنر یافتہ بناکر انسانیت کی خدمت کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پولیس فاؤنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی کی پرنسپل نازیہ نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی صدر منیر احمد مسوری بگٹی فوکل پرسن و سینئر صحافی ظہور احمد مگسی ، پی ایس عبدالرحمان بگٹی بھی موجود تھے قبل ازین پرنسپل نازیہ نصیر نے بلوچستان پولیس فاؤنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی میں مختلف کورسز اور تربیت کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و فاقی پارلیمانی سیکرٹری وڈیرہ میاں خان بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم ان شہداء کے بچے بچیوں کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے اس وطن کی حفاظت اور عوام کو پرسکوں ماحول کی فراہمی میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن و خوشحالی کے چراغ روشن کیے آج وہ ہمارے درمیاں نہیںمگر ملک وقوم کے لئے ان کی دی جانے والی قربانیاں کسی صورت ر رائیگان نہیں جانے دیں گے ملک وقوم سمیت امن ترقی خوشحالی کے دشمنوں کو ان کی تمام سازشوں کے ہمراہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ناکام بنائیں وڈیر میاں خان بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس فاؤنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی شہداء کی بچیوں کو قرآن پاک و کیمپوٹرز کی تعلیم سمیت دیگر ہنر سیکھا کران کو باعزت روزگار کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے جس قابل تعریف عمل ہے مو جو دہ دور میں جدید چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لیئے طلباء و طا لبات اپنی تمام صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں سبی سمیت چستان ایک پسما ندہ صوبہ ہے اس صو بے میں طلباء و طا لبات کو وہ سہو لیات میسر نہیں جو دیگر صو بوں کے طلباء و طا لبات کو میسر ہیں لیکن سبی سمیت صو بے کے طلباء و طا لبات میں بہت زیا دہ ٹیلنٹ ہے سبی سمیت بلوچستان کے محنتی بچے وبچیوں کو علم وہنر کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کو علم وہنر کے حوالے سے ترقی دینے کے لئے بھرپور انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سبی سمیت بلوچستان کے طلباء وطالبات اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن طلباء و طا لبات بلوچستان پولیس سبی سمیت ملک وقوم علم وہنر
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اسلام آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا، انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون سے متعلق پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کی جانب سے "ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس" کے موضوع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین کے ایک ممتاز گروپ نے شرکت کی، کانفرنس کا مقصد عالمی سٹریٹجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا ہے، کانفرنس کے ذریعے پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو بھی شیئر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا، انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون سے متعلق پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام صرف جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات اور وسیع تر جیوسٹریٹیجک توازن سے ہی ممکن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹرنس سٹڈیز، آسٹریلیا، کینیڈا، چائنا کے ماہرین شریک ہیں ، کانفرنس میں یورپین سینٹر برائے پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز، روس اور یورپی یونین کے متعلقہ ادروں کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔