امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سابق جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے باعث وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔کچھ سالوں قبل ان کی عدالت میں ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد انہوں نے جج فرینک کیپریو کو روایتی چترالی ٹوپی بھی تحفے میں دی تھی۔

اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈکی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے اس جوڑے کو اپنے گھر پر مدعو کیا جہاں انہوں نے جج کو روایتی مٹن کڑاہی بھی بناکر کھلائی۔جج فرینک کیپریو نے خاندان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں سے جس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں یہ انہوں نے اپنے والدین سے سیکھا اور خاندان اسی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے کہ بچے وہی کچھ کرتے ہیں جو وہ اپنے والدین کو کرتا ہوا دیکھتے ہیں۔

ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے

تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔

لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔ 

تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • بار بار کی پابندیاں تاریخی حقائق نہیں بدل سکتیں ہیں، میرواعظ کشمیر
  • کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے ذریعے عالمی عدالت انصاف تک رسائی چاہتے ہیں؟
  • افغانستان میں جیل میں قید برطانوی والدین کی موت کا خدشہ ہے، بچوں کی درخواست
  • پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
  • پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • 9 مئی کیس میں جنہیں سزا سنائی گئی وہ بھی میری طرح بے گناہ ہیں، شاہ محمود