بانی کا فیصلہ حتمی، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھرمذاکرا ت کا دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کاحتمی فیصلہ ہے ۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی،کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ،اگر اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے ،عمران خان سے ہم بات کرلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 7دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے ، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے ، اس کے بعد ہم دیکھیں گے ، حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔