پختونخوا میں اکھاڑ پچھاڑ،پی ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے بے چینی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی اورصوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کاامکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی پر فوکس ہے اور اس کے لیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ 9 مئی کے بعد قربانیاں دینے والے کئی اہم رہنما پس منظر میں چلے گئے ہیں۔مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں، کابینہ میں قلم دانوں کی تبدیلی کے علاوہ نئے لوگوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ گڈگورننس کمیٹی کی وزرا سے متعلق رپورٹ پارٹی کے نئے صدرجنید اکبر کو دیے جانے کا امکان ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔