اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔

محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیاحت، تعلیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

البتہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے کسی ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دی ایکسپریس ٹربیون میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ تعلقات اسی طرح مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

بنگلہ دیشی کمانڈر کی پاکستانی بحریہ کے حکام سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ گزشتہ نومبر کے وسط میں کراچی سے ایک کارگو جہاز بھی پہلی بار براہ راست بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پہنچا تھا۔ یہ سنگ میل بھی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک اہم قدم ہے، کیونکہ تجارت اور سامان کے تبادلے کے لیے جہاز رانی کا یہ ایک اہم اور زیادہ موثر راستہ ہے۔

بنگلہ دیشی مصنوعات کی مانگ

دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق محمد اقبال حسین نے بنگلہ دیش میں آزادی اظہار کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا نے نوجوان نسل کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بااختیار بنایا ہے، جس سے ملک میں آزادی اظہار کی کا رجحان بڑھا ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے صحت اور صنعتی شعبوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کاروباری اداروں کو ان مواقعوں سے مستفید ہونے کی ترغیب بھی دی۔

بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ

انہوں نے پاکستان میں بنگلہ دیشی مصنوعات کی مانگ کا بھی ذکر کیا۔

ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش میں ہونے والے آئندہ انتخابات پر بھی بات کی اور کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے دفاعی شعبے میں پاکستان کی فضائیہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد سے محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت نے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ہے اور اب وہ اسلام آباد سے قریب سمجھا جاتا ہے۔ اس بات پر بھارت میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

بنگلہ دیش، پاکستان کے مابین مفاہمت کے بھارت پر ممکنہ اثرات

جنوری کے وسط میں بنگلہ دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے اپنے کئی سینیئر اہلکاروں کے ساتھ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پاکستانی بنگلہ دیشی قربت، جنوبی ایشیائی سیاست میں نیا موڑ

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت میں تعطل کا شکار رہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر بار بار پاکستان کی طرف سے امن کی کوششوں کو مسترد کیا۔ لیکن ان کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔

دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو بحال کرنے کے لیے گزشتہ چند ماہ کے دوران قیادت کی سطح پر کئی ملاقاتیں کی ہیں۔

ص ز/ (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک کے بنگلہ دیش کے بنگلہ دیشی کے درمیان براہ راست انہوں نے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و علمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، پاک۔ایران دیرینہ تعلقات کا اعادہ
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم