سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا؛فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 2767ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 289100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 227209 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کی کمی سے 3395روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12روپے کی کمی سے 2910روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
نیپرا نے چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوجائے گی۔چار حکومتی پاور پلانٹس کی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا کی منظوری کی صورت میں بجلی ایک روپے 9 پیسے سستی ہوگی، درخواست حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 پاور پلانٹ نے دی تھی۔حکام کے مطابق گدو پاور پلانٹ کی انشورنس ابھی تک نہیں ہوئی، باقی کی ہوچکی ہے۔ نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹ 2014ء سے چل رہا ہے، ابھی تک انشورنس کا تعین ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نظرثانی معاہدے سے حویلی بہادر شاہ سے 27، بلوکی سے 26 پیسے فی یونٹ سستی بجلی ملے گی، گدو پلانٹ سے 24 پیسے اور نندی پور سے 32 پیسے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔حکام کے مطابق نظرثانی معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب کی بچت ہوگی۔