Jang News:
2025-04-25@11:17:06 GMT

ایچ آئی وی پھیل چکا ہے، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ایچ آئی وی پھیل چکا ہے، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو

صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو : فوٹو فیس بک

صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پھیل چکا ہے، آٹو لاک سرنج 60 فیصد اسپتالوں میں استعمال ہو رہی ہے۔

 سندھ اسمبلی میں دیے گئے اپنے بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ دندان سازوں پر سندھ ہیتلھ کیئر کام کر رہا ہے، ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور ویکسینیش کے سینٹرز موجود ہیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ  ہیپا ٹائٹس بی کے کیسز کم اور سی کے کیسز بڑھ رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہم نے کیماڑی اور قمبر شہداد کوٹ کی مکمل اسکریننگ کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ترقیاتی منصوبے، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

آئی ایم ایف نے صوبائی امور کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی امور کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی امور پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے۔

ذرائع نے کہا کہ وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی منصوبے وفاقی بجٹ سےنکالنے پرمجبور ہوگئی، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے، صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں پروفاق 300 ارب روپےخرچ کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےصوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید 800 ارب روپےخرچ کرنے سے روک دیا، اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جا سکتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی تھی ، جس کے تحت آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث فارن فنڈڈ منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی کے باعث خطرناک وبا پھیل گئی، 93 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • دھاندی سے بنی وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکیں، کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ، فضل الرحمان
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی
  • رواں سال کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 4 سو ارب کے پراجیکٹ ختم
  • آئی ایم ایف نے بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • ترقیاتی منصوبے، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا
  • صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ