بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنما ئو ں عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں مبینہ کرپشن، پارٹی معاملات پر تحقیقات کا ٹاسک جنید اکبر اور عاطف خان کو دیا، سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی اس سے متعلق کھوج لگانے کی ہدایت کی۔
بانی نے بعض صوبائی وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا دریافت کیا، بانی پی ٹی آئی نے کیپی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی پوچھا، بانی نے تینوں رہنماں سے سوال کیا کہ پارٹی معاملات کیسے ہیں؟تینوں رہنما ئو ں نے بانی پی ٹی آئی کو حکومتی کارکردگی اور کرپشن کے الزامات پر کہا کہ کنفرم نہیں لیکن پتا کروالیں گے، بانی نے تینوں رہنما ئو ں کو اگلی ملاقات میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوبائی صدارت پر ہم سے مشاورت کی تھی، حکومتی کارکردگی اور صوبائی وزرا پر مبینہ کرپشن کے الزامات کا بھی پوچھا۔عاطف خان نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ سنا تو ہم نے بھی ہے لیکن کنفرم کرکے بتائیں گے، ملاقات میں وزیر اعلی کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹائیجانے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شاہ فرمان جنید اکبر
پڑھیں:
سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان و دیگر رہنما شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی، سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔