ریڈیو بحرانی صورتحال میں لائف لائن اور تبدیلی کا محرک ہے، کمشنر کراچی حسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
میڈیا میں تکنیکی مہارت اور تیزی سے بدلتی صورتحال کے اس دور میں ریڈیو انتہائی اہمیت کا حامل ہے، خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں جہاں یہ عوامی آگاہی ، ثقافتی نمائندگی اور ہنگامی صورتحال میں اہمیت اختیار کر لیتا ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی حسن نقوی نے فریکوئنسی پلس تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم، انتخابات کے دوران ووٹرز کی آگاہی اور ہنگامی صورتحال کے دوران کرائسس مینجمنٹ جیسی قومی کوششوں میں ریڈیو ممتاز حیثیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ضروری معلومات کو تیزی سے پھیلانے کے لئے ریڈیو کی منفرد صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی جس سے دور دراز کی برادریاں بھی ضرورت کے وقت باخبر رہ سکتی ہیں۔
گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) نے امریکی قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے 20 سے 27 جنوری 2025 تک کراچی، سکھر، حیدرآباد اور کوئٹہ میں 122 ریڈیو پروفیشنلز کے لیے فریکوئنسی پلس تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
ٹریننگ میں شرکاء نے اپنی تکنیکی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو نکھارا، ریڈیو کانٹینٹ کی تیاری میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں سیکھا جبکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ریڈیو کی پروگرامنگ میں ضم کرنا، اور متاثر کن، متحرک نشریات تیار کرنا بھی اس ٹریننگ کا اہم جز تھا۔ ایسٹ ویسٹ سینٹر ہوائی (امریکہ) سے تعلق رکھنے والے جرنلزم ٹرینر اسٹیون ینگ بلڈ نے ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے اس تربیت میں اپنی خدمات فراہم کیں۔
جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے پاکستان میں موجود پسماندہ طبقات کی آوازوں کو بلند کرنے اور قابل اعتماد معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ریڈیو کے بے مثال کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا، "ریڈیو ایک میڈیم سے کہیں زیادہ ہے یہ پسماندہ علاقوں کے لئے ایک لائف لائن، ثقافتی تحفظ کا ایک آلہ، اور عوامی مشغولیت کے لئے ایک محرک ہے"۔
سینئر براڈکاسٹ جرنلسٹ اور امریکی غیر سرکاری ادارہ "پلس" کے صدر فیصل عزیز خان نے پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری کو درپیش چیلنجز جیسے محدود فنڈنگ، فرسودہ انفراسٹرکچر اور غیر موثر مواد کی براڈکاسٹنگ پر بات کی۔ انہوں نے فریکوئنسی پلس کے اقدام کو اس شعبے کو جدید بنانے کی ایک انقلابی کوشش کے طور پر سراہا۔
جی این ایم آئی کے پروگرام ڈائریکٹر حسنین رضا نے ریڈیو ڈیجیٹلائزیشن کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کس طرح مصنوعی ذہانت کا انضمام میڈیم کی رسائی اور کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے۔
تربیتی پروگرام میں ریڈیو پاکستان، سندھ پولیس ایف ایم 88.
شرکاء نے کانٹینٹ کی تخلیق کے لئے جدید حکمت عملی پر غور کیا اور پروگرام کے اختتام پر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ فریکوئنسی پلس جیسے اقدامات کے ساتھ پاکستان میں ریڈیو ایک زیادہ بہتر اور جدید میڈیم کے طور پر ابھرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ریڈیو ایف ایم کے لئے
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html
پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔