ورلڈ بینک نائب صدر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،آئی ٹی انفرااسٹرکچر و سماجی منصوبوں پر مشترکہ اقدامات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزرنے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کے لئے موثر اقدامات پر’’ریجنل چیمپئن‘‘ قراردے دیا۔ ملاقات میں غربت کے خاتمے، آئی ٹی ، انفرا اسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کے پراجیکٹس ورلڈ بینک کی کنٹری پارٹنر شپ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔وفد نے ماحولیاتی بہتری اور سینی ٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم ہونے سے عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے ورلڈ بینک کے اشترک کار کو سراہا اور کہا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، ماحولیات کے پراجیکٹ میں ورلڈ بنک کی مزید معاونت کے خواہاں ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کر کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کرائیں گے۔ورلڈ بنک کے تعاون سے وہیکل انسپکشن سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بقا کا معاملہ ہے، ورلڈ بنک کی معاونت قابل قدر ہے۔ ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کارجاری رکھیں گے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب میںتعلیم، آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں قابلِ تقلید اقدامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے وزیر اعلی نے کہا کہ ا ئی ٹی کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔