انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹریونائیٹڈ نے فلہم کو1-0گول سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لندن(اسپورٹس ڈیسک)مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 53 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ۔ آرسنل کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی ٹیم
پڑھیں:
پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیش رفت
ویب ڈیسک: پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔
پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
پی آئی اے کا 2 رکنی اعلی سطح کا وفد سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ ابتدائی طور پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو بھی شروع کرنے کا پلان ہے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
Ansa Awais Content Writer