وفاق میں صحت کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کو ملک بھر کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کا جدید ترین جناح میڈیکل کمپلیکس کتنے عرصہ میں مکمل ہوگا، سہولیات کیا میسر ہوں گی؟
وزیراعظم ن کہا کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہر کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے۔ جے ایم سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات، حکومت ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
بریفنگ میں میزد بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے حوالے سے کی ہدایت صحت کی کے لیے
پڑھیں:
امریکی اسکول میں بچوں کی ہیلتھ اسپیشلسٹ نے نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق استوار کرلیے
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ہائی اسکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے نابالغ طالبعلم سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اسپیشلسٹ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 17 سالہ اسٹوڈنٹ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے نہ صرف جنسی تعلقات رکھے بلکہ متاثرہ طالب علم کو دھمکایا کہ وہ یہ راز کسی سے شیئر نہ کرے۔
ملزمہ کو 29 اکتوبر 2025 کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر پانچ سال قید ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے خاتون کو21 مئی کو گرفتار کیا اور نابالغ کے ساتھ جنسی تعلقات، فحش مقاصد کیلئے ملاقات اور بچے کو خاموش رہنے کے لیے ڈرانے دھمکانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاتون اسکول میں کنٹریکٹ بیس پر تعینات تھیں اور ان کی کمپنی نے دعویٰ ہے کہ وہ اپنے اسٹاف کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں کیوں کہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔