پاک آرمی کا دیوسائی کے بلند ترین اور برفیلے میدان میں تربیتی مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاک آرمی کے جوانوں کے لیے دیوسائی کے بلند ترین اور برفیلے میدان میں تربیتی مقابلہ ہوا۔
سنو لیپرڈ مقابلہ چلم میں برف سے لدے 24سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں دیوسائی کے میدانی علاقوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے، پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر ثابت قدم رہنے کے لئے مختلف کمبیٹ کے مرحلوں سے گزرتے ہیں۔
سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کیا،مقابلوں میں 275 ۔کھلاڑی اور ان کا معاون عملہ شامل تھا۔
سالانہ مقابلوں کا مقصد دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے خود ہمہ وقت تیار رکھنا ہے، ان مقابلوں کا مقصد علاقائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی بہتر بنانا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور میں اسکول ٹورنامنٹ کے افتتاح پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس ہورہا ہے تو اس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے آئی سی سی کے اس اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔
آئی سی سی کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
محسن نقوی سے جب ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق سوال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراس روٹ سطح سے فٹنس کلچر کو اہم قرار دے دیا اور کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے فٹنس کے ساتھ متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔
محسن نقوی نے پی سی بی اسکول کپ کے فائنل راونڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسکول کرکٹ کے فروغ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دیکھانے کی ہدایت کی۔